ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز،شعیب ملک نے بھارت کے روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز،شعیب ملک نے بھارت کے روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: ٹوئٹر فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک ٹی 20 انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ، شعیب ملک 93 میچز میں 1858 رنز بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، برینڈن میکولم2140 رنز کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 1983 رنز کے ساتھ تیسرے اور تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایچ ایس وائے کیساتھ تصویر بنوانا مہنگا پڑگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 143رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ شعیب ملک نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  صرف 14گیندوں پر 37رنز کی اننگز کھیلی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں