آرمی چیف سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات میں مثبت پیشرفت کے حصول کے لیے دو طرفہ طور پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پرُعزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ خطے کے دوسرے ممالک بھی برابر کا مثبت کردار ادا کریں گے۔ جبکہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پائیدار امن کا عزم کیے ہوئے ہے اور امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔