رنویر اور دپیکا کی شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

رنویر اور دپیکا کی شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

ممبئی: مایہ نازبالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ سے متعلق دھماکے دار انکشاف سامنے آگیا۔ معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکار پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں ۔
بھارت کی معروف شوبز ویب سائٹ ’فرسٹ پوسٹ‘ کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے انتہائی رازداری سے شادی کرلی۔ انہیں اداکاروں کے قریبی دوستوں نے شادی کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں، تاہم ویب سائٹ نے تصاویر کو شائع نہیں کیا۔ویب سائٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کس تاریخ کو اور کس مقام پر ہوئی، تاہم بتایا گیا کہ شادی کی تقریب انتہائی رازاداری میں منعقد کی گئی۔تاہم خبر سامنے آنے کے بعد دپیکا اور رنویر نے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال کے آخر میں شادی کریں گے ،تاہم ان کی شادی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔اداکاروں کے والدین کی ملاقات کے بعد دپیکا پڈوکون کی والدہ اور بہن ان کے لیے جہیز کی خریداری بھی شروع کردی۔