دوسرا ٹی ٹونٹی : قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

 دوسرا ٹی ٹونٹی : قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

 کراچی : ویسٹ انڈیز کیخلاف آج شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی اور آج شیڈول میچ کیلئے قومی ٹیم میں 17سالہ شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کا امکان ہے ،ٹیم مینجمنٹ شاہین آفرید ی کو دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے تیار کرنا چاہتی ہے جس کےلئے انہیں ویسٹ انڈیز سیریز میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔