پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کو حاضری سے استثنیٰ

پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کو حاضری سے استثنیٰ
کیپشن: pti chairman imran khan ptv attack case

اسلام آباد : اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضروری کام کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔