پاکستان امریکی امداد کی خاطر اپنے مفاد کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا: مفتاح اسماعیل

پاکستان امریکی امداد کی خاطر اپنے مفاد کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ ان کی تھوڑی سی امداد کی خاطر پاکستان اپنی سیکیورٹی اور قومی مفاد کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکا نے ہماری کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیشہ ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے جو کچھ ممکن ہے پاکستان کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا حکومت منی لانڈرنگ کے سدباب کے لیے کافی اقدامات لے رہی ہے، غیر ملکی کرنسی اکاونٹ میں 1 لاکھ ڈالر سے زائد رقم رکھنے والے کو وسیلہ آمدن بتانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک بنائے گئے اثاثے ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔