سلمان خان اور ازابیل کیف کے ڈانس کی تصاویر سامنے آگئی

سلمان خان اور ازابیل کیف کے ڈانس کی تصاویر سامنے آگئی

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی بہن و ماڈل ازابیل کیف کی ڈانس کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔


تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بہت جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔ وہ اپنی پہلی فلم ”ٹائم ٹو ڈانس“ میں اداکار سورج پنچولی کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم میں سلمان خان کا مشہور و معروف گانا ‘ اوہ اوہ جانے جانا’ بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے گانے کی وڈیو میں سورج اور ازابیل کے ساتھ سلمان خان بھی رقص کرتے ہوئے نظر آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘ٹائم ٹو ڈانس’ کی شوٹِنگ اپریل کے مہینے سے لندن میں شروع ہوگی۔ یہ فلم رقص کے شائقین کے لئے توجہ کا مرکز ہوگی۔