دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی : پاکستانی بلے باز ایک بار پھر چھا گئے۔ اپنی سر زمین پر قومی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کالی آندھی کو 3وکٹوں  کے نقصان پر205رنز کا ہدف دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے دوران پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، قوم ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور حسین طلعت میدان میں آئے ،کھیل کے دوسرے ہی اوور میں فخز زمان 6رنز بنانے کے بعد ایمرت کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،گزشتہ روز مین آف دا میچ کا ایوارڈ وصول کرنے والے حسین طلعت نے بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 41گیندوں پر63رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 8چوکے شامل ہیں ۔
آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے انہوں نے 8 گیندوں پر14رنز بنائےان کی وکٹ ولیمز کے حصے آئی ۔اوپنر بلے بابر اعظم محض تین رنز کی دوری سے سنچری سکورنہ کرپائے انہوں نے 97ناقابل شکست رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 7گیندوں پر17رنز بنائے۔