افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری، 25 سے زیادہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری، 25 سے زیادہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں 25 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مدرسے پر افغان فضائیہ کی بمباری میں 25 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بمباری کے وقت مدرسے میں دستار بندی کی تقریب جاری تھی، لیکن افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ مدرسے میں طالبان جنگجوؤں کے اجتماع کی اطلاع تھی اس لیے اس پر فضائیہ حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ مدرسہ دشت ارچی میں واقع ہے جہاں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔