بھارتی حکمران دہشتگرد ہیں ، اس لیے حالات خراب ہو رہے ہیں: خواجہ آصف

بھارتی حکمران دہشتگرد ہیں ، اس لیے حالات خراب ہو رہے ہیں: خواجہ آصف
کیپشن: foreign minster khwaja asif occupied kashmir

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، بھارت نے بے دردی سے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ، مقبوضہ وادی میں بے دردی سے نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں ، وزیراعظم نے ایک پوائنٹ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا ، بھارتی حکمران دہشتگرد ہیں ، اس لیے حالات خراب ہو رہے ہیں۔