ملک میں اب تک 17 وزرائے اعظم آئے کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی:مریم اورنگزیب

ملک میں اب تک 17 وزرائے اعظم آئے کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی:مریم اورنگزیب
کیپشن: maryam aurangzeb talk in neo tv programe

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ابھی تک کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے ، منتخب وزیراعظم کو اقامے پر نااہل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیو ٹی وی کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب تک 17 وزیراعظم آئے اور کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف پر ابھی تک کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے ، ایک منتخب وزیراعظم اقامے پر گھر بھیج دیا گیا ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی ہے ، واجد ضیا اس ممبر کا نام بتائیں جس نے حیسن نواز کی تصویر لیک کی ۔