کوئٹہ: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

کوئٹہ: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان ایک بار پھر امن کے دشمنوں کے نشانے پر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شاہ زمان روڈ پر 4، قمبرانی روڈ پر 5 اور دشت روڈ پر ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

گزشتہ روز ٹیکسی پر فائرنگ کرکے قتل کیے گئے شخص کے رشتے داروں نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔