بلوچستان : مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت مستعفی

 بلوچستان : مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت مستعفی

 اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے لیے بری خبر آ گئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم وزیر مملکت جام کمال مستعفی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب اس کی قیادت کو مختلف کیسسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تودوسری جانب پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لیے ایک اور بڑی خبر آ گئی ہے جہاں سے تعق رکھنے والے وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال مستعفی ہو چکے ہیں۔جام کمال کا استعفیٰ منظور ہو چکا ہے جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔