ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو دہشت گرد قرار دے دیا

ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو دہشت گرد قرار دے دیا
کیپشن: turkey prime minster israel pm naten yahoo

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ترکی کے دورے کے دوران  ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو تم ایک قابض ہو اور تم اس سرزمین پر بطور قابض موجود ہو۔

انھوں نے کہا کہ ساتھ ہی تم ایک دہشت گرد بھی ہو ، غزہ میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر کیے گئے مظالم تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور ہم اس کو کبھی نہیں بھولیں گے۔