بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو احتجاج ہوگا: فضل الرحمان

بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کیخلاف جمعہ کو احتجاج ہوگا: فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حالیہ بھارتی و اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آئندہ جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی دو روزہ مجلس شوری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کشمیر اور فلسطین میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف آئندہ جمعہ احتجاج ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان سے جب کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر تنقیدی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے غصے میں کہا کہ کیا میں بھارت پر حملہ کروں؟

انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف وزیر اعظم کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ بروقت الیکشن ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ الیکشن کا نعرہ قرآن و سنت کا نفاذ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حافظ حسین احمد کی سربراہی میں دیگر دینی قوتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔