ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی : انضمام الحق

ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی : انضمام الحق
کیپشن: inzimam ul haq pcb pakistani team

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھرپور فارم میں ہے ، ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں جلد بحال ہو جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی ۔