ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،3 جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،3 جوان شہید
کیپشن: بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رکھ چکری سیکٹر میں مادر وطن کے 3 بیٹوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کی ہے۔

بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کر دیا۔