آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی گرفتار

 آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی گرفتار
کیپشن: اویس ٹپی پر ملیر میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اویس ٹپی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اویس مظفر ٹپی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اویس ٹپی سابق صدر زرداری کے منہ بولے بھائی ہیں۔ اویس مظفر ٹپی پر جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ان پر ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کے جعلی کاغذ بنا کر بیچنے کا الزام ہے۔

نیب نے اویس مظفر ٹپی کے خلاف یکم اگست 2018 کو تحقیقات کی منظوری دی۔ نیب کے مطابق اویس مظفر ٹپی کی تحقیقات انتہائی اہم مرحلے میں ہے۔ ان پر ملیر میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے اور آمدن سے زائد کیسز کی بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

ادھر چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کچھ دیر بعد نیب ہیڈکوارٹرز میں شروع ہو گا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق 3 ریفرنس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اجلاس میں متعدد انکوائریز اور تحقیقات کی بھی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔