میں بے قصور ہوں، پاکستان میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئی تھی، ماڈل ٹریزا

میں بے قصور ہوں، پاکستان میں اسلامی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئی تھی، ماڈل ٹریزا
کیپشن: فائل فوٹؤ

لاہور: غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے اپنے خلاف ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہلاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی اپیل پر باقاعدہ دفتری نمبر 2832 جاری کر دیا۔غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس کیس کا فیصلہ سنایا ہے،میں بے قصور ہوں۔ 

کسٹم حکام کی جانب سے لگایا گیا منشیات اسمگلنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ٹریزا نےعدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دے۔وہ پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لیے آئی تھیں۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 8 سال 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔