وزیر اعظم فوادچودھری کو نوازشریف کاسیکیورٹی گارڈ تعینات کردیں، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم فوادچودھری کو نوازشریف کاسیکیورٹی گارڈ تعینات کردیں، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کوفوادچودھری کو نیب  کا ترجمان یا نوازشریف کاسیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کامشورہ دےدیا ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ،  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فوادچودھری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کومشورہ ہے فوادچودھری کو نیب کا ترجمان تعینات کردیں یاپھر فواد چودھری کو نوازشریف کاسیکیورٹی گارڈ تعینات کردیں۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فوادچودھری نوازشریف کی فکر چھوڑ کر عوام کی فکر کریں جو مہنگائی کی وجہ سے رورہےہیں،مہنگائی کی شرح 9.3فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

انہوں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ  پیٹرول 6 روپےمہنگا ہوگیا، ٹیکس ریونیومیں 500ارب کی تاریخی کمی ہوئی ہے، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے لیکن حکومت کوئی فکر نہیں ۔حکومت نے پہلےبجلی 25 فیصد اور گیس 141 فیصدمہنگی کی اب لوڈشیڈنگ بھی شروع  کر دی ۔ 

این آر او کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے بتائیں کہ جہانگیرترین ،علیمہ باجی کوکن شرائط پراین آراودیاگیاہے۔