چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس , 6 نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس , 6 نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، چیئرمین  نیب  نے  6 نئے ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ 


نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائیگا۔ ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس اور 7 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے جس سے  قومی خزانے کو ایک ارب 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

 

 علی گوہر ڈاہری اور دیگر کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گی۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 7 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

 

ایگزیکٹو بورڈ نے سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ افتخار رحیم اور سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر اربن غلام سرور سندھو کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دیدی ہے۔

 

کراچی میونسپل کارپوریشن کے سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید اور سندھ کے سابق سیکرٹری اعجاز احمد کیخلاف بھی ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔

 

اس موقع پرچیئرمین نیب نے ہدایت کی  کے تمام شکایات کی جانچ پڑتال اور تحقیقات قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔