پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب ، 7 بھارتی فوجیوں ہلاک، 19 زخمی

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب ، 7 بھارتی فوجیوں ہلاک، 19 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب ،  جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں ہلاک ، 19 زخمی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا، جوابی کارروائی میں 19 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے اور متعدد بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ 

یادرہے کہ بھارتی فوج کی جانب سےکھوئی رٹہ  سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان شہید اور تین خواتین زخمی ہو گئیں تھیں۔