فلم "شیر دل" میں کہیں بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی: میکال ذوالفقار

فلم
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا لیکن فلم "شیر دل" میں کہیں بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرفورس پر مبنی نئی فلم شیردل کے ہیرو میکال ذوالفقار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ فلم "شیر دل" کی کہانی انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے گرد گھومتی ہے لیکن انڈیا کے برعکس ہم نے اس فلم میں بھارت کے خلاف سخت مؤقف اختیار نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تذلیل کی گئی۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ پوری فلم میں کہی بھی بھارت کو گالی نہیں دی گئی تاہم بھارت نے اپنی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا لیکن ہم نے فلم کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا اور اگر کوئی جارحیت دکھائے گا تو ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔