پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ

اسلام آباد:  کورونا وائرس نے پاکستان سمیت اس وقت تقریبا پور ی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ، مملکت خداد میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2291 ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں اس وقت لاک ڈاﺅن ہے اور ڈاکٹرز وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان پاکستان میں کورونا کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 2291 پر پہنچ گئی ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔کورونا وائرس کے ا ب تک 107 مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لو گئے ہیں ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 845 ہو گئی ہے جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 6مریض صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 743 ہو گئی ہے جبکہ 9افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 58 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں اس وقت 276 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، 8 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں اور 19 افراد وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید افراد ریکوری کی جانب گامز ن ہیں جن کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

بلوچستان میں کوروناوائرس سے اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے ، 169 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صرف ایک مریض جاں بحق ہواہے تاہم 17 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 187 افراد بیمار ہوئے ہیں ،اس مہلک وائرس کے باعث دو مریض انتقال کر گئے ہیں ، چار افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وفاقی دالرحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 62 پر پہنچ گئی ہے جبکہ تین افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے گھر واپس چلے گئے ہیں ۔اسلام آباد میں ابھی تک کورونا وائرس کے باعث کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔آزاد کشمیر میں نو کیسز سامنے آئے ہیں ۔