مہلک وبا نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے

مہلک وبا نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے

نئی دہلی: کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، مہلک وبا نے اس وقت بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں جہاں اس وقت متعدد ریاستوں میں لاک ڈاﺅن جاری ہے اور سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نو لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ بھارت میں اس وقت 1965 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 151 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں اس وقت لاک ڈاﺅن کر دیاگیا ہے جس پاسداری کروانے کیلئے قانون نافذکرنے والے ادارے شہریوں پر لاٹھی چارج کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔