کورونا نے تباہی مچادی،مزید 83 افراد جاں بحق، 5234 نئے کیس رپورٹ

کورونا نے تباہی مچادی،مزید 83 افراد جاں بحق، 5234 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا نے تباہی مچادی،مزید 83 افراد جاں بحق، 5234 نئے کیس رپورٹ
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔ ایک دن میں مزید 83  افراد انتقال کرگئے۔5  ہزار 234 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ آج مثبت کیسز کی شرح 10.5 فیصد رہی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 83  افراد کی جان لے لی ہے ۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار613 ہوگئی۔

 24 گھنٹے کےدوران 5234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کوونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی۔1913 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  6  لاکھ  7 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

 ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 384 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 81 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے.

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 65 ہزار 917 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 348 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 504 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 5 ہزار 29 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 25  ہزار 951 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 90 ہزار 597 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 28 ہزار 871 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6485 ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں 89 ہزار 255  مریض ہیں جن میں سے 77 ہزار166 صحت یاب ہوچکے اور 9 ہزار 707 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 382 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 610 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار122 صحت یاب ہو چکے، 279 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 209 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 59 ہزار 401 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 48 ہزار 050 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 10 ہزار 707 مریض زیر علاج ہیں۔ 572 افراد جاں بحق ہوچکے۔ 

گلگت بلتستان میں 5 ہزار45 مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 867 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 75 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

آزاد کشمیر میں 12ہزار984 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 11 ہزار 019 صحت یاب ہوگئے۔ 1607 ایکٹو کیس ہیں اور 358 افراد جان سے جا چکے ہیں۔