امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں

امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں
کیپشن: امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں
سورس: file

واشنگٹن : امریکی دواساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین میں خرابی کے باعث ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کر دی ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث کورونا وائراس کی ویکسین ضائع کر دی گئی ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالتی مور میں واقع ایک پلانٹ میں تیار کی جانے والی کورونا وائرس ویکسین کی کھیپ میں خرابی کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے مطابق ویکسین معیار پر پورا نہیں اترتی۔

 ویکسین کا یہ پلانٹ امریکی دواساز کمپنی ایمرجنٹ بائیو سولیوشنز کے زیر انتظام ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ ایمرجنٹ کمپنی کو امریکی محکمہ صحت نے ویکسین تیار کرنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے مارچ کے آخر تک 2 کروڑ خوراکیں امریکی حکومت کو فراہم کی ہیں۔ مئی کے آخر تک 8 کروڑ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ جون کے آخر تک یہ خوراکیں 10 کروڑ تک فراہم کی جائیں گی۔