سونا مہنگا ہو گیا

سونا مہنگا ہو گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ چار ہزار 800 روپے ہو گئی تھی ۔ اسی طرح 22 قیراط سونا 95 ہزار 950 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونا 91 ہزار 750 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں یک دم 2800 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد مارکیٹ میں یہ ایک لاکھ2 ہزار 900 روپے میں فروخ ہوا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 2,401 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی اور نئی قیمت 88 ہزار 220 روپے ہو گئی تھی۔