مجوزہ منصوبوں سے سندھ کیلئے 70 نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، اسد عمر

مجوزہ منصوبوں سے سندھ کیلئے 70 نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، اسد عمر
کیپشن: مجوزہ منصوبوں سے سندھ کیلئے 70 نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، اسد عمر
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجوزہ منصوبوں سے سندھ کیلئے 70 نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاق کے اندرون سندھ میں منصوبوں اور اگلے مالی سال کے لیے نئے منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت منصوبہ بندی وفاقی حکومت کے سندھ  میں جاری توانائی، آبی وسائل، انفرااسٹرکچر، صحت و دیگر شعبوں کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ منصوبوں سے سندھ کیلیے70 نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حیسکو اور سیپکو کو اپ گریڈ کیا جائے گا، حیدر آباد، میر پورخاص، کوٹری، ٹنڈوالہ یار اور گھوٹکی میں 10 نئے گرڈ اسٹیشنز  بنانے کی تجویز دی گئی۔ عمرکوٹ، مٹھی اور اسماعیل کوٹ میں ٹرانسمیشن لائنز ڈبل سرکٹ میں تبدیل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق گیس پائپ لائن 1490 کلومیٹر انفرااسٹکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔