سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مشروط آمادگی 

سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مشروط آمادگی 
سورس: فائل فوٹو

ریاض:سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں بڑا بریک تھرو, دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا ،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد معاشی ،سماجی اور سکیورٹی کے معاملات میں فائدہ ہوگا ،سعودی عرب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کی گئی ہے ۔

سعودی عرب کا کہنا ہے  اسرائیل سے تعلقات معمول پر آنے سے پورے خطے کو  بے پناہ فائدہ ہوگا،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے نتیجے میں، معاشی، سماجی اور سیکورٹی کے معاملات  میں فائدہ ہوگا،انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی   ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش، سوڈان اور کوسوو ،،اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات استوار کرچکے ہیں۔ 

بشکریہ(نئی بات)