پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

 پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
کیپشن: پہلا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
سورس: فوٹو/آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ

سنچورین: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیدی۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان 9 رنز پر اٹھانا پڑا جب فخر زمان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 177 رنز سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی ، انہوں نے 104 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 103 رنز کی باری کھیلی اور نارٹجی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نارٹجی کی گیند پر ربادا کو کیچ دے بیٹھے۔ ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بڑی اننگزکھیلنے میں ناکام رہے اور 3 رنز بنا سکے۔ آصف علی 2 سکور بنا کر نارٹجی کا شکار بن گئے۔

اس وقت قومی ٹیم نے 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 18 اور شاداب خان صفر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈی کوک اور مارکرم نے کیا، دونوں نے آغاز میں چند خوبصورت شارٹس کھیلے، مختصر شراکت داری میں 3، 3 چوکوں اور ایک ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی کی بالز پر یکے بعد دیگرے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

پروٹیز ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، کلاسن نے بھی ان کی پیروی کی اور55 کے مجموعے پر ایک سکور دے کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

اسی دوران وین ڈر ڈوسن اور سینئر بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر سکور کو اگے بڑھایا، دونوں نے گرین شرٹس کو باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 135 گیندوں پر 116 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ 171 کے مجموعی سکور پر ملر حارث کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وین ڈر ڈوسن نے آل راؤنڈر پھلواکیو کیساتھ مل کر 65 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت داری بنائی۔ پھلواکیو کو بھی حارث رؤف نے پویلین واپس بھیج دیا۔

اسی دوران پروٹیز ٹیم کے وین ڈر ڈوسن نے اپنی شاندار پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے تھری فیگر اننگز کے لیے 123 گیندوں کا سامنا کیا۔

وین ڈرڈوسن 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 273 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حسنین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک شکار آیا۔