ہمارے 16 ایم پی ایز حمزہ شہباز کو سپورٹ کریں گے : عون چوہدری کا دعویٰ

ہمارے 16 ایم پی ایز حمزہ شہباز کو سپورٹ کریں گے : عون چوہدری کا دعویٰ

لاہور: ترین گروپ کے رہنما عون چودہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں ، پنجاب میں ہمارے 16 ایم پی ایز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو سپورٹ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کی آج متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز سے ملاقات ہو گی جس میں حمزہ شہباز  ترین گروپ کے ارکان کو تمام ضروری یقین دہانیاں کرائیں گے۔

 ذرائع کہا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین کی سنٹرل لندن کے ایک ریستوران میں اسحاق ڈار صاحب سے دو گھنٹے طویل ملاقات  ہوئی  جس میں تمام معاملات طے پا گئے ،  ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور مستقبل میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

دوسری جانب مونس الٰہی کی ترین گروپ سے ملاقات میں معاملات طے نہیں ہو سکے، ملاقات کا اگلا راؤنڈ آج ہو گا۔ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ آج معاملات طے کر لیں گے۔

مصنف کے بارے میں