میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے: اسد عمر

میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے: اسد عمر

اسلام آباد: ‏شہباز شریف کی جانب سے قوم کو بھکاری کے طور پر پیش کرنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ، یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ ’ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے. یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں  لیگی صدر  شہباز شریف سے میزبان نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکہ ہمارا وینٹی لیٹر ہے،  امریکہ کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔ جس پر شہباز شریف نے  جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔‘

مصنف کے بارے میں