رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے  مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوگا۔جبکہ رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات پر بیٹھیں گی۔

چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

  چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔تاہم   رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند نظرآنے کی چند روز قبل ہی  پیشگوئی کر دی گئی ،  ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی  کے مطابق پاکستان  میں پہلاروزہ 3اپریل بروز اتوار کو ہو گا جبکہ یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 3 مئی بروز  منگل  کو ہوگی۔

خالد اعجاز مفتی نے مزید بتایا کہ  نئےچاند کی پیدائش یکم اپریل کو دن11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی،  29 شعبان المعظم  2 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، ملک کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔

ریسرچ  کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی ، اسلام آباد 69 ، لاہور 68 ، کوئٹہ 69 ، کراچی میں 67 منٹ ہو گا جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہو گا۔

ہلال کی رویت باآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا جب کہ شوال کا چاند کی پیدائش ہفتہ 30 اپریل اور اتوار یکم مئی کی درمیانی  رات1:28 پر ہو گی۔

مصنف کے بارے میں