جیت گئے تو ن لیگی خواتین جشن کیسے منائیں گی؟ حنا پرویز بٹ نے بتا دیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما حنا پرویز بٹ نے ن لیگ کی پنجاب میں جیت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ رہی ہے،  اگر ہم جیت گئے تو ن لیگی خواتین نواز شریف کی شرٹ پہن کر جیت کا جشن منائیں گی۔


حنا پرویز بٹ نے کہا کہ  جیتنا ہمارا حق ہے کیونکہ پنجاب میں ہماری 160 سیٹ ہیں، ہمارے لوگ پورے ہیں، انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔

وفاق اور پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئےگی، حمزہ شہباز جیتیں گے اور ایک بار پھر  ہم جیت کی خوشیاں منائیں گے۔

 
 
فتح کے جشن سے متعلق سوال پر حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ اگر ن لیگ جیت گئی  تو ن لیگ کی خواتین نواز شریف کی شرٹ پہن کر جیت کا جشن منائیں گی۔

مصنف کے بارے میں