تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کا ایک اور سرپرائز

تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پی ٹی آئی کا ایک اور سرپرائز

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل پی ٹی آئی نے ایک اور سرپرائز  کی تیاری کر لی، وزیر اعظم کو لکھے گئے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے درخواست عدالت میں جمع کرانے کیلئے تیار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط کے معاملے کو سپریم کورٹ میں لے جانے کی تیاری  کر لی گئی۔جس کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ہے اور آج سپریم کورٹ میں  دائر کی جائے گی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی  جائے گی  کہ  کمیشن بنا کر میمو گیٹ کی طرز پر لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرائی جائیں، وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کاروائی روکی جائے کیوں کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے بین الاقوامی سازش کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں