پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف  تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا  فیصلہ کن  میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں  ٹیم کو  88 رنز سے شکست دی تھی۔جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست سے دوچار کر  دیا تھا۔

قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور سعود شکیل کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم  بابر اعظم  ، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان ، آصف علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور  زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

 دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم  بھی آج کے میچ کیلئے ایک  تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی، مچل سویپسن کی جگہ جیسن بیرنڈورف کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔مہمان ٹیم  کپتان ایرون فنچ کے علاوہ  ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، مارنس لیبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، الیکس کیری ، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور  جیسن بیرنڈورف کو شامل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں