پی ٹی آئی کی جلسے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ 

پی ٹی آئی کی جلسے کی خواہش دھری کی دھری رہ گئی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ 
سورس: File

اسلام آباد:  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پراسلام آباد انتظامیہ  نے شہر بھر میں 144 نافذ کر دی ہے ۔اسلام آباد میں کسی بھی جگہ سے جلوس یا اجتماع پر پابندی ہو گی ۔پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے  کہ ریڈ زون مکمل سیل ہو گا کسی شخص کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی ۔ انتظامیہ نے کل کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں