حکومت کو قانونی محاذ پر ایک اور شکست 

حکومت کو قانونی محاذ پر ایک اور شکست 
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حکومتی ایما پر دائر دھمکی آمیز خط پر کمیشن بنانے کی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی جبکہ  سپریم کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز گفتگو پر مبنی مراسلے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تحریکِ عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق عدالت کے رجسٹرار آفس نے چھ اعتراضات لگا کر یہ درخواست واپس کر دی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ آئین کی شق 69 کے تحت پارلیمان کی کارروائی چیلنج نہیں ہو سکتی اور آئین کی شق 184 (3) کے تحت اس درخواست میں ایسے نکات نہیں اٹھائے گئے جس کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی سماعت کی جا سکے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ درخواست گزار نے اب تک کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ہے۔ مزید یہ کہ اس درخواست میں اب تک مفروضوں پر بات کی گئی ہے۔عدالتی اعتراض کے مطابق درخواست گزار یہ بھی نہیں بتا سکے کہ اُن کا کون سا بنیادی حق مجروح ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں