اسٹیبلشمنٹ کو راستہ نکالنے کا نہیں کہا، عسکری ذرائع کی خبر غلط ہے: وزیر اعظم 

اسٹیبلشمنٹ کو راستہ نکالنے کا نہیں کہا، عسکری ذرائع کی خبر غلط ہے: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کو راستہ نکالنے کا نہیں کہا۔ راستہ نکالنے سے متعلق عسکری ذرائع کی خبر غلط ہے۔ 

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  آپ کا کپتان ماہر ہے آخری وقت میں بازی پلٹ سکتا ہے ۔ لوگوں  کو اب سمجھ آرہی ہے کہ بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ کل سے ن لیگ کے لوگ بھی مجھے پیغامات بھجوا رہے ہیں ان کے گھروں میں لڑائیاں پڑی ہوئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف امریکا کو  پیغام دے رہا ہے کہ میں آپ کا وفادار غلام ہوں۔ سازش میرے نہیں پاکستان کے خلاف ہے۔ امریکا اپنے غلاموں کو واپس لانا چاہتا ہے۔ کہتے ہیں عمران خان کو ہٹاؤ تمہاری مشکلات ختم ہوجائیں گی۔میں چوروں کے خلاف بہت کوشش کی لیکن ان کو سزا نہیں ملی۔ 

  

عمران خان نے کہا کہ ضمیر فروشوں سے ہاتھ ملانا گوارا نہیں کروں گا۔ ان چوروں نے امریکا کے ساتھ مل کر پورا ملک ہمارے ساتھ لا کھڑا کیا ہے۔امریکا اور ان چوروں کے خلاف آج پوری قوم اکھٹی ہے۔کے پی کے انتخابی نتائج ہماری مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہزارہ  ن لیگ کا گڑھ تھا وہاں سے ان کا صفایا ہوگیا۔پنجاب میں اب کوئی ن لیگ کے ٹکٹ پر جیت کر دکھا دے۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ بھٹو نے قوم کو خودداری دی پوری قوم ساتھ کھڑی ہوگئی ۔کل پورے ملک میں عوام ان غداروں کے خلاف نکلے گی۔شکر ہے ہماری پارٹی لوٹوں اور ضمیر فروشوں سے آزاد ہوگئی۔ 

مصنف کے بارے میں