شردھا کپور کی فلم ”حسینہ“ تاخیر کا شکار

شردھا کپور کی فلم ”حسینہ“ تاخیر کا شکار

ممبئی: انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ”حسینہ“ کی نمائش ایک بار پھر روک دی گئی۔اس فلم میں شردھا کپور داود ابراہیم کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلز میں موخر کی بڑی وجہ بالی ووڈ فلموں کا آپس میں تصادم ہے۔ رنبیر اور کترینا کی فلم ”جگا جاسوس“ کے باعث فلم کا ریلیز ٹائم آگے بڑھایا گیا پھر ارجن اور انیل کپور کی فلم ”مبارکاں“ کی وجہ سے اسے 18 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر اب ایک بار پھر فلم کی ریلیز آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فلم میں حسینہ پاریکر کے کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے شردھا نے نہ صرف برقعہ اوڑھ کر ممبئی کے علاقوں میں چکر لگائے بلکہ داؤد ابراہیم کے بھانجوں اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ حسینہ کی اسکول ٹیچر سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ شاہ رخ خان کی فلم”جب ہیری میٹ سجل“ اور اکشے کمار کی”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ ریلیز ہوں گی جس کی وجہ شردھا کپور کی فلم کی ریلیز کا ٹائم مزید آگے بڑھادیا گیا۔