انیل کپور پشاور میں اپنا آبائی گھر دیکھنے کے لیے بے تاب

انیل کپور پشاور میں اپنا آبائی گھر دیکھنے کے لیے بے تاب

دبئی: بالی ووڈ فلم اسٹار انیل کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔گزشتہ روز دبئی میں اپنی نئی فلم ”مبارکاں“ کی تقریب کے موقع پر نمائندہ ”ایکسپریس“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ممتاز اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ پشاور میرے آباو اجداد کا گھر ہے، میرے والد اور میرے دادا پشاور کے رہنے والے تھے۔

دلی خواہش ہے کہ میں پشاور جاﺅں جب بھی موقع ملا تو وہاں ضرور جاوں گا۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ فنکار آپس میں پیار محبت اورامن آشتی کو فروغ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی فنکاروں کے ایک دوسرے کے ہاں جانے سے دونوں ملکوں کی نفرتیں اور کدورتیں کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے۔

میری بیٹی سونم کپور نے بھی پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کیا جسے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 دسمبر 1956ء میں ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور اب تک مسٹر انڈیا، میری جنگ، کرما، وراثت، تیزاب سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

ان کی بہترین اداکاری پر انھیں متعدد بار بہترین اداکار کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں