تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کو ڈھونگ قرار دیدیا

تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کو ڈھونگ قرار دیدیا

اسلام آباد: عائشہ گلہ لئی کے عمران خان پر الزامات اور کپتان کا دفاع کرنے فواد چوہدری میدان میں آ گئے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے پیچھے حکمران جماعت کا ہاتھ ہے۔ ن لیگ نے 1996 میں پی ٹی آئی کیخلاف کمپین لاؤنچ کی تھی جبکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ یہ کیسے خواتین کو استعمال کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم بھی عائشہ احد کے معاملے کو اٹھا سکتے تھے لیکن ایسی سیاست ہمارا شیوہ نہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی کو ایم این اے کی سیٹ بھیک میں ملی۔

یاد رہے گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ عمران خان نازیبا ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے ہیں انکے ٹولوں کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔ پی ٹی آئی میں غیر اخلاقی حرکات اور باریاں لینے پر ٹکٹیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینے والے خان کو پختون قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں