پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

لاہور: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال اور فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی، آپریشن تھیٹر اور ایمر جنسی میں کام بند کر رکھا ہے جس کے باعث مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔ سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی اور آوٹ ڈور سے ینگ ڈاکٹرز غائب ہیں جس کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی، آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی میں کام بند کر رکھا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ ہاؤس تک جانے کیلئے جی او آر ون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین کو واٹر کینن سے منتشر کر دیا۔

آنسو گیس کی شیلنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو پیش قدمی سے روک دیا۔ اس دوران پولیس نے سات ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا بعدازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں