وزیر اعظم آج پارٹی سے مشاورت کے بعد کابینہ کا اعلان کریں گے

وزیر اعظم آج پارٹی سے مشاورت کے بعد کابینہ کا اعلان کریں گے

مری: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پارٹی قائد نواز شریف کی مری سرکٹ ہاوس ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آج پارٹی سے مشاورکے بعد کابینہ کا اعلان بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ان کی جگہ کسی اور کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے پانچ بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں