پی ٹی آئی کی منحرف عائشہ گلالئی کی مختصر ترین کیرئرکہانی

پی ٹی آئی کی منحرف عائشہ گلالئی کی مختصر ترین کیرئرکہانی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی مختصر ترین کیرئر میں تین سیاسی جماعتوں کے گھاٹ کا پانی پی چکی ہیں ۔پارٹی کے اندرونی حلقوں کے مطابق عائشہ گلالئی کی بغاوت کا سبب انکی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے اورمرکزی و صوبائی قیادت کے ساتھ اختلافات ہیں ۔

ملکی سیاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران طوفان برپا کرنے والی تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی گزشتہ ماہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجا ج کے دوران تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ساتھ نہ دینے پر وہ سیخ پا ہو گئی تھیں۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار خصوصا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کئی مرتبہ عائشہ گلالئی کی درخواستوں کو کھو کھاتے ڈال دیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کی نیوز کاسٹر کی حیثیت سے منظر عام پر آنے والی عائشہ گلائی نے پرویز مشرف کے دور میں سیاسی کیرئر کا آغاز کرتے ہوئے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی فاٹا کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے عائشہ گلالئی 2007میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر 2012میں تحریک انصاف کی منڈیر پر جا بیٹھیں اور 2013میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن گئیں ۔

مصنف کے بارے میں