بھارت میں وزارت گائے قائم کرنے کا فیصلہ

بھارت میں وزارت گائے قائم کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے کہا کہ گائیوں کے لیے ایک الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران امت شاہ نے کہا کہ اس بارے میں بہت سی سفارشات آ رہی ہیں اور اس پر غور و خوض جاری ہے۔

اس موقع پر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ جوگی ادتیا ناتھ بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وزارت کیا کام کرے گی۔ بھارت میں حالیہ دنوں میں گائے کے تحفظ کا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس سلسلے میں کئی مسلمانوں کو مشتعل ہجوموں نے گائے کی بےحرمتی کے جرم میں قتل کیا ہے۔ ایسی ریاستیں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں گاﺅ رکھشا کمیشن قائم کیے گئے ہیں جو گائیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں گائیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔ 2014 میں جب نریندر مودی اقتدار میں آئے تھے تو انھوں نے عہد کیا تھا کہ گائے کا قتلِ عام روکیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں