صرف چندسیکنڈ کا اشتہار مگر معاوضہ کروڑوں روپے بالی ووڈ اداکارہ نے سب کو حیران کر دیا

صرف چندسیکنڈ کا اشتہار مگر معاوضہ کروڑوں روپے بالی ووڈ اداکارہ نے سب کو حیران کر دیا

ممبئی: اداکارہ نا ینتھرا   تامل فلم انڈسٹری کی نہ صرف جانی مانی اداکارہ ہیں بلکہ وہ تامل انڈسٹری کی مہنگی ترین اداکا رہ بھی بن گئی ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں  50سیکنڈ کے اشتہار کے لیے 5کروڑ معاوضہ طلب کر لیا ۔ اس خبر نے تا مل انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔


ان کے چاہنے والے یہ سوچ رہے تھے کہ اداکارہ نے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود وقت کیسے نکال لیا۔تاہم اس کا جواب سامنے آتے ہی سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ 50سکینڈ کے اشتہار کے لیےاداکارہ کو 5 کروڑ ادا کئے گئے۔بھاری رقم کی ادائیگی نے ان کونہ صرف  اشتہار کرنے پر  مجبور کر دیا بلکہ ان کو مہنگی ترین اداکارہ بھی بنا دیا۔

جبکہ اشتہار صرف 2 دن کے اندر شوٹ کیا گیا اور وہ 4 زبانوں میں نشر کیا گیا۔