لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شیخ رشید قابل رحم آدمی ہے کہ عمران خان نے اسے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا لیکن خود ہی اسے ووٹ ڈالنے قومی اسمبلی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیخ رشید کو تب ووٹ ڈالیں گے جب وہ چپڑاسی کا الیکشن لڑیں گے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ ڈالنے اس لئے نہیں آئے کہ انہیں کوئی شرم و حیا آگئی ہوگی۔
Pity Sh Rashid was PTI candidate for PM & IK abstained frm voting for him..IK will vote If Sh Saheb contests election for chaprasi..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 2, 2017
افسوس کی بات۔۔شیخ رشید PTI کے وزیراعظم کےامیدوار تھے مگر عمران نے انکو ووٹ نہیں دیا۔۔ چلو کوئی بات نہیں شرم و حیا آگئی ھو گی۔۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 2, 2017