کابینہ میں خواتین کی شمولیت،ایرانی صدر حسن روحانی کو مشکلات کا سامنا

کابینہ میں خواتین کی شمولیت،ایرانی صدر حسن روحانی کو مشکلات کا سامنا

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی کو خواتین کو کابینہ میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایرانی صدر اپنی کابینہ میں ردبدل کر رہے ہیں۔صدر حسن روحانی کی پہلے عہدہ صدارت میں سارے وزیر مر د تھے لیکن اب وہ خواتین کو کا بینہ میں شامل کر کے دنیا کو مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں۔

صدر حسن روحانی کو دائیں بازو کے سیاستدانوں کی طرف سے سخت رویے کو سامنا ہے جو صدر روحانی پر دباﺅ بڑھا رہے ہیں کہ خواتین کو کابینہ میں شامل نہ کیا جائے۔

ایرانی کی اصلاح پسند جماعتیں ایران میں تبدیلی کو خواہاں ہیں تاہم آئین کے مطابق ان تبدیلیوںکو ایرانی پارلیمنٹ میں منظوری کے مرحلے سے گزرنے کا سامنا کر نا پڑے گا۔

یاد رہے تہران اس وقت صدر روحانی کی مئی میں ہونے والی فتح کے بعد ایک بڑی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔ ایرانی حکام نے اتور کے روز صدر روحانی کی دوسری مرتبہ عہدے سنبھالنے پر تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

دوسری طرف ایرانی کی نائب صدر کے نامزد وزیر کا کہنا ہے یہ بات بہت اہم بات ہے ایرانی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے انکا مزید کہنا تھا خواتین وزیر بہت اہم ہیں کیونکہ ایران کا سیاسی نظام مردوں پہ انحصار کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں